وزارت ہائوسنگ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، ریاض پیرزادہ 

اسلام آباد(وقائع نگار )ہائوسنگ اینڈ ورکس کے وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے نیشنل کنسٹرکشن کمپنی کے ایم ڈی کی جلد تعیناتی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت ہائوسنگ کے زیر انتظام تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ان خیالات کا اظہار  وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے وزارت میں نیشنل کنسٹرکشن لمیٹڈ (این سی) اور پاکستان انوائرمنٹل پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچرل کنسلٹنٹس (پی ای پی اے سی) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن