مغربی ہواوئوں کا سلسلہ آج داخل،29اور 30مار چ کو تیز بارش کا امکان

Mar 27, 2024

اسلام آباد(وقائع نگار)محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہواوئوں کا سلسلہ 27 مارچ کو ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگااور 28 مارچ کو بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لیگا جو کہ 31 مارچ تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا سبب بنے گا۔بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر29 اور 30 مارچ کو تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔آندھی/جھکڑ / ڑالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیریشہ ہے۔

مزیدخبریں