اوورسیز کشمیریوں کا مسئلہ کشمیر کو اُ جا گر کر نے میں کلید ی کردار،سردار عتیق

مظفرآباد (نامہ نگار)صدرمسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان  نے کہا ہے کہ اوورسیز کشمیریوں کا مسئلہ کشمیر  کے حوالے سے کردار لازوال ہے اوورسیز کشمیریوں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج نے اسرائیل طرز کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے ہندوستانی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں نے مقبوضہ کشمیر کو قتل گاہ بنا دیا ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام آج 75 سالوں سے ہندوستانی فوج سے نبردآزما ہیں صورتحال خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے عالمی برادری کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے اپنا کردار ادا کر ے.ان خیالات کا اظہار  انہوں نے جدہ میں جموں کشمیر اورسیز فورم کی طرف سے دیے گئے افطار ڈنر میں شرکت کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن