راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر آفس راولپنڈی میں برڈہیزرڈ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجنئیر عامر خٹک نے صدارت کی اجلاس کو بتایا گیا کہ پتنگ بازی، کبوتر بازی اور ہوائی فائرنگ جیسے جان لیوا مشاغل کے خلاف گرینڈ آپریشن کاآغاز کردیا گیا کمشنر راولپندی ڈویژن نے کہا کہ کسی کی وقتی تفریح کے لئے قیمتی انسانی جانوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے شہر میں پتنگ بازی، کبوتر پالنے اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے آپریشن تیز کی جائے انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ یہ وقتی مشاغل جہاز کی پرواز میں رکاوٹ بن کر ناقابل تلافی نقصان کا باعث بنتے ہیں ایک ہفتے کے اندر نور خان ائربیس کے اطراف میں سات یونین کونسلز میں سے ہر گھر کو کبوتر بازی سے پاک کریں۔