شیعہ علماء کونسل کی بشام میں چینی باشندوں پر خود کش حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد(خبرنگار) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی بشام میں چینی باشندوں پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے،  پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ چینی خاندانوں کے ساتھ ہے، پاکستان دشمن قوتیں پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی، پاک چین دوستی اور باہمی اعتماد بھارت اور امریکہ کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے، سی پیک مخالف قوتوں نے بزدلانہ کارروائیوں سے اسے کمزور کرنے کی ناکام سازش کی ہے مگر دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا، حکومت واقعے کی اعلیٰ سطحی اور جلد تحقیقات کر کے ذمہ داران اور سہولت کاروں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے۔

ای پیپر دی نیشن