اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان نے کہا ہے کہ پتنگ بازی ایک خطرناک اور خونی کھیل بن چکا ہے جس کے باعث بے شمار زندگیوں کے چراغ گل ہو چکے ہیں۔ پتنگ بازی کے دوران دھاتی ڈور کے استعمال کے باعث فیڈرز پر بار بار آنے والی ٹرپننگ سے ٹرانسفارمرز اور میٹرز اور صارفین کے برقی آلات جلنے کے واقعات میں بھی دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث آئیسکو کو مالی نقصانات اور صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں بھی رکاؤٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پتنگ بازی ایک خطرناک اور خونی کھیل بن چکا ہے ، ڈاکٹر امجد خان
Mar 27, 2024