اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے نیو جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء، ججز اور عدالتی عملے کے لئے ‘‘ ڈسپنسری و فرسٹ ایڈ سینٹر ‘‘ کا افتتاح کر دیا ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ اعظم خان ، قائم مقام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ عابدہ سجاد اور صدر بار شکیل عباسی ایڈووکیٹ و سیکرٹری بار حسن جاوید شورش نے افتتاح کیا ۔ اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری اسلام آباد بار و دیگر کابینہ ممبران بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری بار حسن جاوید شورش کا کہنا تھا کہ ڈسپنسری و فرسٹ ایڈ سنٹر کی نیو جوڈیشل کمپلیکس میں شدید ضرورت تھی اور ہماری کابینہ نے آتے ہی اس پر ورکنگ کرتے ہوئے خصوصی کوششوں کا آغاز کیا۔