اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے نیو جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء، ججز اور عدالتی عملے کے لئے ‘‘ ڈسپنسری و فرسٹ ایڈ سینٹر ‘‘ کا افتتاح کر دیا ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ اعظم خان ، قائم مقام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ عابدہ سجاد اور صدر بار شکیل عباسی ایڈووکیٹ و سیکرٹری بار حسن جاوید شورش نے افتتاح کیا ۔ اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری اسلام آباد بار و دیگر کابینہ ممبران بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری بار حسن جاوید شورش کا کہنا تھا کہ ڈسپنسری و فرسٹ ایڈ سنٹر کی نیو جوڈیشل کمپلیکس میں شدید ضرورت تھی اور ہماری کابینہ نے آتے ہی اس پر ورکنگ کرتے ہوئے خصوصی کوششوں کا آغاز کیا۔
اسلام آباد بار نے نیو جوڈیشل کمپلیکس میں ‘‘ ڈسپنسری و فرسٹ ایڈ سینٹر ‘‘ کا افتتاح کر دیا
Mar 27, 2024