کراچی میں گھر پر دستی بم پھینکنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں ایک گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہونے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔گزشتہ روز افطار سے چند لمحے قبل بلدیہ ٹاؤن میں اقبال مادہ نامی شہری کے گھر پر موٹر سائیکل سوار ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔ حملے میں علی مادہ اور ایک راہگیر زخمی ہوگئے تھے۔واقعے کی سی ٹی وی ٹی فوٹیج میں ہیلمٹ اور پی کیپ پہنے ہوئے دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان کو دیکھا جا سکتا ہے۔عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ملزمان نے فرار ہوتے وقت فائرنگ بھی کی تھی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال مادہ کی علاقے میں شہرت کچھ اچھی نہیں اور ممکنہ طور پر وہ ملزمان کو جانتا ہے، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہے جس سے صورتحال واضح ہوجائے گی۔

ای پیپر دی نیشن