فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہونے کے بعد کہیں نا کہیں پارٹی کے کام آئیں گے: رہنما ایم کیو ایم

: ایم کیو ایم پاکستان نے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن میں آزاد حیثیت میں سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن سندھ کے باہر رہنما ایم کیو ایم شبیر قائم خانی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا پارٹی پر باہر سے کوئی مسلط نہیں ہوتا، سب کی قربانیاں ہیں۔ان کا کہنا تھا پارٹی نے ہمیں کہا کاغذات واپس لے لیں، پارٹی کا یہ فیصلہ درست ہے، بہتر نتائج مرتب ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں شبیر قائم خانی کا کہنا تھا فیصل واوڈا منتخب ہو کر پارٹی میں شامل ہوں یا نہیں یہ بعد میں معلوم ہو گا، فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہونے کے بعد پارٹی کے کہیں نا کہیں کام آئیں گے۔ شبیر قائم خانی کا کہنا تھا ایم کیوایم نے آصف زرداری کو بغیر کسی شرط کے ووٹ دیا۔دوسری جانب ایم کیو ایم کے عامر چشتی نے سینیٹ کے لیے پارٹی ٹکٹ جمع کرا دیا ہے جبکہ ذرائع کا بتانا ہے کہ ایم کیو ایم 2 اپریل کو ہونے والے سینیٹ الیکشن میں فیصل واوڈا کو آزاد حیثیت میں سپورٹ کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن