امریکا میں دودھ دینے والی گائیں برڈ فلو کا شکار

Mar 27, 2024 | 14:23

ویب ڈیسک

امریکا میں پہلی مرتبہ دودھ دینے والی گائیں برڈ فلو کا شکار ہوگئیں۔

امریکی محکمہ زراعت نے پیر 25 مارچ کو تین ریاستوں ٹیکساس، کنساس اور نیو میکسیکو میں دودھ دینے والی بھینسوں میں برڈ فلو کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق ریاست کنساس اور ٹیکساس میں گائیں سے حاصل کیے گئے دودھ کا ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ میں برڈ فلو کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ پہلی بار ہوا ہے کہ مویشیوں میں برڈ فلو پایا گیا ہے تاہم امریکی محکمہ صحت کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں دودھ کی کمرشل سپلائی محفوظ ہے۔

امریکی محکمہ زراعت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس مرحلے پر دودھ کی فراہمی کے بارے میں کوئی تشویش نہیں اور نہ ہی موجودہ صورتحال صارفین کی صحت کے لیے خطرہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ جانوروں میں بھوک اور دودھ کی کمی کو برڈ فلو کی علامات کے طور پر دیکھا گیا جس کے بعد بیمار جانوروں کا دودھ تلف کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں عام طور پر برڈ فلو کی بیماری پرندوں اور مرغیوں میں پائی جاتی ہے۔

مزیدخبریں