اداکارہ جاناں ملک شدید علیل، اسپتال منتقل ہو گئیں

Mar 27, 2024 | 14:31

ویب ڈیسک

پاکستانی معروف سابقہ اداکارہ جاناں ملک اسپتال منتقل ہو گئی ہیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا ایپلیکشن انسٹاگرام پر ویڈیوز کے ذریعے مداحوں و فالوورز کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

جاناں ملک نے اپنی پہلی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’جب اِن سے پوچھا گیا: ہم زندگی میں سب سے بڑی غلطی کیا کرتے ہیں؟ تو مہاتما بدھ نے جواب دیا، سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے پاس وقت ہے۔‘

اداکارہ کا مزید لکھنا ہے کہ ’وقت مفت ہے لیکن یہ انمول ہے، آپ وقت کے مالک نہیں بن سکتے لیکن آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں، آپ اسے اپنے پاس رکھ نہیں سکتے لیکن آپ اسے خرچ کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں