وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ پا رلیمنٹ نے آئین پر عملد رآمد کر تے ہو ئے خوا تین کو کام کی جگہ پر ہراساں کر نے کے خلاف ایکٹ منظور کیا جس میں مردوں اور خواتین کو کسی خوف و خطر کے بغیر ذریعہ معا ش اختیار کر نے کے مسا وی موا قع دئیے گئے۔ایشین امبڈسمین ایسو سی ایشین(اے او اے)کے زیر اہتمام ”کا م کی جگہ خوا تین کو ہرا سانی سے تحفظ“کے مو ضو ع پر ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہپ اکستان کا آ ئین قو می زند گی کے تمام شعبوں میں مسا وات اور عزت وقار کو بر قرار رکھتے ہو ئے کسی بھی قسم کے صنفی امتیاز کی نفی کر تا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2010 ء میں خواتین کی ہرا سانی کے قا نون کے نفاذ کے بعد 2020 ء اور 2022 ء میں پارلیمنٹ نے دو مز ید ایکٹ منظور کئے جن میں مردوں، عورتوں اور ٹرا نسجنڈرز کے دا ئر ہ کار کی وضا حت کر تے ہو ئے ان کو ایک جیسے حقوق دئیے گئے۔اعجاز قریشی نے مزید کہا کہ یہ ویبینار کسی صنفی تخصیص کے بغیر سب کو برا بر حقوق دینے میں پا کستان کے بہتر ین تجر بات کے تبا دلے میں معا ون ثا بت ہو گا۔ویبینار میں وفاقی محتسب برا ئے انسداد ہرا سیت فو زیہ وقار نے2011 ء سے قا ئم اپنے ادارے کے با رے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ FOSPAH کسی امتیاز کے بغیر، آئین میں دئیے گئے خوا تین کے حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ویبینار میں چین، تھا ئی لینڈ، جا پان، آذر با ئیجان، ایران، کو ریا، تر کی، پا کستان اور انڈ ونیشیا میں اے او اے کے ممبران سمیت 74 مند وبین نے آن لا ئن شر کت کی۔