خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ارکان سے حلف لینے کا حکم

مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف لینے کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنادیاگیا۔پشاورہائیکورٹ کےجسٹس عتیق شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی.اپوزیشن ممبران اور اسپیکر اسمبلی کے وکلا کی جانب سے دلائل دئیے گئے۔ایڈووکیٹ جنرل نے پشاورہائیکورٹ میں بطور عدالتی معاون دلائل دیئے.پشاور ہائیکورٹ نے اپوزیشن اراکین کی درخواستیں منظور کرلیں۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو ممبران سے حلف لینے کی ہدایت کی جاتی ہے۔منتخب ممبران سے حلف لیں اور دستخط لیے جائیں.منتخب ممبران کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی سہولت دی جائے ۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو ممبران سے حلف لینے کی ہدایت کی جاتی ہے۔منتخب ممبران سے حلف لیں اور دستخط لیے جائیں.منتخب ممبران کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی سہولت دی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن