پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے کاوشیں جاری رکھیں گے : چین

Mar 27, 2024 | 22:22

ویب ڈیسک

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بشام واقعہ قابل مذمت ہے،غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہارکرتے ہیں ۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے نیوز بریفنگ میں کہا پاک چین تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی.دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں۔پاکستان کے ساتھ تمام معاملات پر رابطے میں ہیں.یقین ہے پاکستانی حکام ملوث عناصر کو کٹہرے میں لائیں گے.دہشتگردی کا خاتمہ عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔چین پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے کاوشیں جاری رکھےگا۔

دوسری جانب بشام واقعہ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے.مقدمہ تھانہ بشام کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں .متن کے مطابق  واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچی،فول پروف سیکیورٹی میں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ اسلام آباد سے داسو ڈیم کوہستان جارہا تھا۔دھماکے سے کوسٹر میں آگ لگ گئی اور گہری کھائی میں جا گری،واقعہ سے کوسٹر میں بیٹھے 5 چینی باشندے ہلاک، ایک پاکستانی ڈرائیور جاں بحق ہوا۔

مزیدخبریں