متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان) کے رہنما رؤف صدیقی اور نجیب ہارون سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہو گئے۔کراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن دفترکے باہر میڈیا سے گفتگو میں رؤف صدیقی نے کہا کہ فیصل واوڈا کوسپورٹ کرنے کا پارٹی کا فیصلہ ٹھیک ہے۔ ہمارے ان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات رہے ہیں. البتہ وہ ایم کیوایم کے امیدوار ہیں کہ نہیں یہ ان ہی سے پوچھا جانا چاہیے۔دوسری جانب نجیب ہارون نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کراچی کا پہلا صدر تھا، 2018 میں الیکشن لڑا 20 ماہ بعد پتا چلا پارٹی راستے سے بھٹک رہی ہے.اس لیے میں نے پارٹی سے راستے جدا کر لیے۔اب میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان(ایم کیو ایم ) کا حصہ ہوں۔