ملک میں سب سے بڑا سیلاب جہالت کا ہے: وزیر تعلیم

وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں سیلاب سے بڑا سیلاب جہالت کا ہے، جاگیردارانہ جمہوریت ہے، دنیا میں کہیں بھی یہ نظام موجود نہیں ہے، ہماری ترمیم سے ن لیگ نے اتفاق کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عوام پانی پچھلی کے لئے اپنے گھروں سے نکلے گی. بلاول بھٹو سے ہماری امید میں ہیں. انہوں نے وعدہ کیا تھا ترمیم کا جائزہ لیں گے.ہماری سینیٹ میں ایک سیٹ بنتی تھی.سندھ میں بیلنس قائم رکھنے کیلئے ہم نے فیصل واوڈا کی حمایت کی ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ دوسری سیٹ پر فیصل واوڈا کو پیپلز پارٹی سے بھی حمایت ملی ہے، فیصل واوڈا کو ہم نے ایم کیوایم میں شمولیت کی دعوت نہیں دی، میں یہ سمجھتا ہوں ایسے مواقع ملے .ہمیں جس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے، پڑوسی ممالک نے ملنے والے مواقع سے فائدہ اٹھایا اور غربت میں کمی آئی۔انہوں نے مزید  کہا کہ پاکستان کی 65 فیصد آبادی 30 سال کے افراد پرمشتمل ہے. پاکستان کے کروڑوں نو جوانوں کو ہنرمند بنایا جاسکتا ہے. این اے وی ٹی ٹی سی کے ذریعے نو جوانوں کو ہنر مند بنایا جائے گا. اگر نو جوانوں کو جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی تعلیم دیں گے تو ملک ترقی کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن