ساڑھے پانچ ماہ کی جنگ کے دوران اسرائیل 13750 فلسطینی بچوں کو قتل کرچکا، انروا

Mar 27, 2024 | 22:54

ویب ڈیسک

فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں 13 ہزار 750 بچے شہید ہوئے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق انروا نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ بندی کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے باوجود اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔

انروا کے مطابق اسرائیل اسپتالوں اور قریبی علاقوں میں جنگی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ 

انروا نے کہا کہ اسرائیلی فوج الشفا اسپتال، خان یونس کے الامل اور ناصر اسپتالوں میں کارروائیاں کر رہی ہے۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں میں مزید 76 فلسطینی شہید کردیے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 490 ہوگئی۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں سے7 اکتوبر سے اب تک 74 ہزار 889 فلسطینی زخمی ہوئے

مزیدخبریں