لاہورکی مقامی آرٹ گیلری میں کراچی کے چارمصوروں کے فن پاروں کی نمائش کا آغاز ہوگیا جو سات روز تک جاری رہے گی۔

گلبرگ میں واقع آرٹ گیلری میں ہونے والی یہ نمائش چار مصوروں فرخ شہاب ، اے ایس رند ، مشکور رضا اور اے کیو عارف کا گروپ شو ہے جنہوں نے مصوری کے روایتی میڈیم کواستعمال کرتے ہوئے رنگوں کی خوبصورت آمیزش سے فن پارے تخلیق کئے ہیں ۔ کچھ مصوروں نے لاہور کی ثقافتی خوبصورتی اور تاریخی عمارات کو کینوس کی زینت بنایا ہے تو کچھ نے صحرائی خاتون کے جمالیاتی حسن اور پرندوں کواپنے موضوع بنایا ہے۔ نمائش میں فن مصوری سے وابستہ طلبا کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے سندھی مصوروں کے تخلیقی اپروچ اور منفرد موضوعات کی بھرپور پذیرائی کی۔ مصور مشکور رضا نے اپنے فن پاروں کے ذریعے انسانی زندگی میں حیوانات کی اہمیت اور استعمال کو اجاگر کیا ہے

ای پیپر دی نیشن