فلم سنسربورڈ کے چئیرمین شاہنواز نون کوان کے عہدے سے فوری ہٹایا جائے کیونکہ وہ غیرجانبدارنہیں رہے۔ فلم فیڈریشن آف پاکستان کی چئیرپرسن ہدایتکارہ سنگیتا

May 27, 2010 | 14:23

سفیر یاؤ جنگ
لاہورکے مقامی سٹوڈیو میں میڈم سنگیتا نے فلم فیڈریشن آف پاکستان کے اراکین کے ساتھ ہنگامی نیوزکانفرنس کی جس میں انہوں نے حکومتی سطح پرفلم انڈسٹری کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ میڈیم سنگیتا کا کہناتھاکہ چئیرمین سنسر بورڈ شاہنواز نون اورسینیٹرنیلوفربختیار کے دباؤپرانہوں نے یونائیٹڈ فلم ایسوسی ایشن میں شمولیت کا اعلان کیا تھا تاہم اب ان کا اس تنظیم کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ میڈم سنگیتا نے شاہنواز نون پر جانبداری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر سنسربورڈ کی چئیرمین شپ سے ہٹایا جائے۔ نیوز کانفرنس میں موجود فلمی شخصیات کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ آنے والے بجٹ میں اگر فلمی صنعت کی بحالی کیلئے تکنیکی سہولیات کی فراہمی اور ریلیف پیکج کا اعلان نہ کیا گیا تو ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔
مزیدخبریں