ہالی وڈ کی معروف  اداکارہ پیرس ہلٹن نے امریکی بحری افواج کی سالانہ تقریبات کا افتتاح کیا ۔

پیرس ہلٹن اپنی بہن نکی کے ہمراہ جیسے ہی نیویارک کے علاقے مین ہلٹن میں منعقد ہونیوالی تقریب میں پہنچیں تو وہاں موجود ہزاروں فوجیوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا ۔ اس موقعے پر انہوں نے فوٹو سیشن میں بھی حصہ لیا اور فوجیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ پیرس ہلٹن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی سرحدوں کا دفاع کرنیوالی بحری افواج کی تقریب میں آ کر انتہائی خوشی محسوس کر رہی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مشرق وسطی اور دیگرعلاقوں میں جنگ لڑنے والے فوجیوں کو خود وہاں جا کر ایم تھری پلئیرز گفٹ کرنا چاہتی ہیں ۔ پیرس ہلٹن اقوام متحدہ کے پروگرام سونگز فار سولجرز کی سفیر بھی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن