سرخ پوش تحریک کے سربراہ پونگ سوک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری طاقت میں پہلے سے
زیا دہ اضافہ ہوا ہے اور مظاہرین اب ایک نئے ولولے کے ساتھ بنکاک کا رخ کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ تحلیل کرکے ملک میں جلد نئے انتخابات کے انعقاد کریں تو صورتحال تبدیل ہوسکتی ہے ۔ ادھرملک کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے ۔ حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے تئیس صوبوں میں ہنگامی حالت نافذ کر رکھی ہے ۔ یاد رہے کہ ملک کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے سرخ پوش مظاہرین نے دو ماہ سے زائد عرصے تک بنکاک کے مصروف ترین تجارتی علاقے پر قبضہ جمائے رکھا تھا ۔ مظاہرین کو نکالنے کے لیے فوجی آپریشن کے نتیجے میں ستر سے زائد افراد مارے گئے تھے ۔