سی آئی اے تفتیش کاروں کی ٹیم آج ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ کی تلاشی لے رہی ہے۔ امریکی اخبار

وال سٹریٹ جرنل کے مطابق امریکہ کو ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ کےمعائنے کی اجازت گزشتہ ہفتے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت دی گئی ہے۔معاہدے کےمطابق امریکی ٹیم اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ کی جامع تلاشی لے سکے گی۔ واضح رہے کہ دو مئی کی رات امریکی ہیلی کاپٹروں نے ایبٹ آباد میں القاعدہ سربراہ کی مبینہ رہائش گاہ کو نشانہ بنایا تھا۔ذرائع کے مطابق جدید ترین آلات سے لیس امریکی ٹیم کمپاؤنڈ سے مختلف نمونہ جات حاصل کرے گی جبکہ آپریشن کے دوران تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے جزیات کا معائنہ بھی کرے گی

ای پیپر دی نیشن