کراچی کی مقامی عدالت نے دہشت گردی اورایکسپلوزو ایکٹ کے تحت گرفتارکالعدم تحریک طالبان کےکارکنوں کوعدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا ۔

May 27, 2011 | 06:45

سفیر یاؤ جنگ
کراچی کی مقامی عدالت میں کالعدم تحریک طالبان کے تین کارکنوں سید عابدشاہ ، شاکراللہ اور بہادرکا مقدمہ زیر سماعت تھا پولیس نے ملزمان پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کے قبضے سے دس،دس کلوبارودی مواد، ہینڈگرینڈ اوربھاری اسلحہ برآمد ہواہے، ملزمان اس بارودی مواد کو کراچی میں دہشتگردی کے لئے استعمال کرکے کسی حساس مقام کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم پولیس عدالت میں ملزمان کے خلاف کوئی بھی ثبوت پیش نہ کر سکی جس پر عدالت نے انہیں بری کر دیا
مزیدخبریں