نظریہ پاکستان ٹرسٹ سے شروع ہونے والی ریلی کی قیادت نوائے وقت گروپ کے چیف ایڈیٹر مجید نظامی نے کی جبکہ ریلی میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ذوالفقارعلی خان، میجرجنرل ریٹائرڈ راحت لطیف ،بیگم مہناز رفیع، علامہ احمد علی قصوری، نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیرمین ڈاکٹررفیق احمد ، صاحب زادہ سلطان علی اور رکن صوبائی اسمبلی رانا ارشد سمیت سینکٹروں کارکنوں اور طلبا و طالبات نے شرکت کی ۔ ریلی کے شرکا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈرون حملوں کی بندش، مسلح افواج پر ہونے والے حملوں کی مذمت، دہشت گردی اورغیرملکی امداد سے نجات حاصل کرنے کے نعرے درج تھے ۔ ریلی شاہراہ قائداعظم سے ہوتی ہوئی گورنر ہاوس پہنچی اور وہاں سے واپس نظریہ پاکستان ٹرسٹ پہنچ کراختتام پزیر ہوئی۔ ریلی کے اختتام پرعلامہ احمد علی قصوری نے ملکی سلامتی اور معاشی ترقی کے لئے اجتماعی دعا کروائی ۔ریلی آخرمیں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت دہشت گردی پر قابو پانے کےلیے جامع پالیسی اختیار کرے اور ان کارروائیوں میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دے