ایبٹ آبادآپریشن میں ہماری غیرت کاجنازہ نکالاگیا لیکن صدرزرداری نےآپریشن میں کامیابی پرامریکہ کو مبارکباد دی۔شہباز شریف

خانیوال میں دانش سکول کے افتتاح کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم فیصلہ کریں کہ ہم نے آزادی اور وقار کی زندگی بسر کرنی ہے یا پرغلامی اور محکومی کی۔ دوسروںکی غلامی سےنجات کے لئے قوم کو اپنے وسائل پر بھروسہ کر کے بیرونی امداد سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ وزیراعلی پنجاب نے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیںپاکستان کی خودمختاری پر وار قراردیا ۔وفاق کی پالیسیوں پرتنقید کرتےہوئےمیاں شہباز شریف کاکہنا تھاکہ ایبٹ آباد آپریشن پرپوری قوم کےسرشرم سے جھک گئےہیںمگرصدرزرداری نےآپریشن میں کامیابی پرامریکہ کومبارکباد پیش کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...