کراچی سٹاک مارکیٹ میں جمعے کے روز کاروبار کے اختتام پرمحدود تیزی رہی اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بارہ ہزار دو سو پوائنٹس کی سطح عبورکرگیا۔

May 27, 2011 | 11:44

سفیر یاؤ جنگ
کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغازمثبت زون میں ہوا اورنشاط ملز، ڈی جی خان سیمنٹ، بینکس، فرٹیلائزراورانرجی سکرپٹس میں سپورٹ مارکیٹ کو دو سیشن میں گرین نمبرز میں لے آئی۔ کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ستائیس پوائنٹس کے اضافے سے بارہ ہزار دو سو چھبیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ کا مجموعی کاروباری حجم سات کروڑ چھیانوے لاکھ شیئرز رہا اور حجم کے اعتبارسے سب سے زیادہ سودے نشاط ملز میں ہوئے۔ کاروبار کے اختتام تک ایک سو تیس کمپنیوں کے شیئرزکی قیمت میں اضافہ اورایک سو بائیس کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی ہوئی۔
مزیدخبریں