پاکستان نے سی آئی اے کو اسامہ کے کمپاونڈ کے معائنہ کی اجازت دے دی ‘ اجازت جنرل پاشا نے دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے سی آئی اے کو ایبٹ آباد میں اسامہ کے کمپاونڈ کے معائنے کی اجازت دے دی ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق اگلے چند روز میں سی آئی اے کی ٹیم کمپاونڈ کا دورہ کرے گی۔ دورے کی اجازت آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل پاشا نے سی آئی اے ڈائریکٹر سے ملاقات میں دی۔ آئی ایس آئی کمپاونڈ سے ملنے والی معلومات بھی سی آئی اے سے شیئر کرے گی۔ ”واشنگٹن پوسٹ“ کے مطابق سی آئی اے کے اہلکار ایبٹ آباد میں موجود اسامہ بن لادن کے مبینہ کمپاﺅنڈ کی دیواروں اوردیگر حصوں کا جدید ترین آلات کے ذریعے جائزہ لینگے۔ اخبار کے مطابق امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ چالیس منٹ کے آپریشن کے دوران کمپاﺅنڈ کا معائنہ ممکن نہیں تھا ہوسکتا ہے اسامہ بن لادن نے کمپاﺅنڈ کے کسی حصے میں کوئی مواد چھپا رکھا ہو۔ اخبار کے مطابق سی آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر مائیکل جے مورل نے گزشتہ ہفتے دورہ پاکستان کے موقع پر آئی ایس آئی کے سربراہ احمد شجاع پاشا سے اس سلسلے میں مذاکرات کئے تھے پاکستان نے اپنے پاس جدید آلات موجود نہ ہونے کی بنا پر جزوی طور پر سی آئی اے کے معائنہ پر رضا مندی ظاہر کی۔

ای پیپر دی نیشن