پچاس روزسے برفانی تودے تلے دبے فوجی جوانوں کونکالنے کے لئےسویلین اورفوجی جوان موسم کی سختیوں کے باوجود دن رات ایک کئے ہوئے تھے۔ بالآخرریسکیو اہلکاروں کوپچاس ویں روزاس وقت کامیابی نصیب ہوئی جب وہ سپاہی محمد حسین کی لاش تک پہنچ گئے۔ سپاہی محمد حسین کا تعلق اسکردو کے بالائی گاؤں شغر تھنگ سے ہے اور وہ تین سال قبل فوج میں بھرتی ہوئے ۔ محمد حسین کی نماز جنازہ گوما میں اداکرکے ان کا جسد خاکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے آبائی گاؤں منتقل کردیا گیاہے ۔ دیگر جوانوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے سات مختلف جگہوں پر کھدائی کا سلسلہ جاری ہے آئندہ ایک دوروز میں مزید پیشرفت کا امکان ہے