مشرقی افغانستان میں نیٹو فورسز کی بمباری کے نتیجے میں چھ بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق، سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سےچارنیٹو فوجی مارے گئے

صوبہ پکتیا کے حکومتی ترجمان نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ سری خیل گاؤں میں واقع ایک گھر پر نیٹو بمباری کے باعث میاں بیوی اپنے چھ بچوں سمیت جاں بحق ہو گئے جبکہ نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفصیلات جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔ادھرصوبہ ہلمند میں سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے نیٹو کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک برطانوی سمیت چار فوجی ہلاک ہوگئےتاہم ہلاک ہونے والے دوسرے فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی،افغانستان میں رواں ماہ ہلاک ہونے والے نیٹو فوجیوں کی تعداد تینتیس تک ہوگئی ہےجبکہ سال کے آغاز سے اب تک ایک سو پینسٹھ فوجی مارے جا چکے ہیں،دوسری جانب افغان حکام کے مطابق رات گئے کئے جانے والے مشترکہ آپریشن میں چھ طالبان ہلاک ہوگئےجبکہ ہلمند اور قندھار میں سڑک کنارے بم نصب کرنے کے دوران بھی تین طالبان کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

ای پیپر دی نیشن