بلوچ عوام کو انکے حقوق ملنے تک بلوچستان کی محرومیوں اوربےچینی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ میاں نواز شریف

May 27, 2012 | 20:42

سفیر یاؤ جنگ
لاہور میں بلوچ رہنما عبدالستارمندوخیل کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران نوازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ بلوچ عوام کو ان کے حقوق دلوانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی مگر جب تک وہاں ترجیحی بنیادوں پر عام آدمی کی سماجی اور معاشی بہتری کیلئے کام نہیں کیا جاتا حالات میں بہتری لانا مشکل ہوگی۔ نواز شریف نے کہا کہ سماجی انصاف کے ساتھ ساتھ بزرگ بلوچ رہنما اکبربگٹی کے قاتلوں کوبھی انصاف کے کٹھرے میں لاکر بلوچستان کے زخموں پر مرحم رکھا جاسکتا ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے عبدالستار مندوخیل کو نون لیگ کا سینئر جوائینٹ سیکرٹری مقرر کیا اور اعلان کیا کہ آئندہ ماہ کے وسط تک وہ بلوچستان کا دورہ کریں گے۔
مزیدخبریں