اتحادی افواج کے انخلاءکے بعد امریکہ اور روس افغانستان میں تعاون کو جاری رکھیں گے

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ کی قائم مقام نائب وزیر خارجہ روز گیئے ملر نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ 2014ءمیں افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلاءکے بعد امریکہ اور روس افغانستان میں تعاون کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے یہ بات روسی ریڈیو کو انٹرویو کے دوران کہی۔ اس کے علاوہ انہوں نے افغانستان کے حل کی خاطر تعاون کیلئے روس کا شکریہ بھی ادا کیا۔ واضح رہے کہ اس وقت افغانستان میں تعینات غیر ملکی فوجیوں کی تعداد ایک لاکھ ہے۔ منصوبہ کے مطابق 2014ءکے آخر تک اتحادی فوجی دستوں کا زیادہ تر حصہ افغانستان سے نکل جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن