صنعائ(این این آئی)یمن کے مشرقی شہر حضر الموت میں ریموٹ کنڑول بم حملے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی سیکورٹی اہلکار نے بتا یا کہ بم فوجی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا اور جونہی یہ گاڑی الشہر قصبے کی مرکزی شاہراہ پر آئی تو اس میں نصب بم ریمورٹ کنڑول کے ذریعے چلا دیا گیا۔ مارے جانے والوں میں ایک فوجی اہلکار جبکہ دوسرا عام شہری بتایا گیا ہے۔ حملے کا ذمہ دار اسلامی عسکریت پسندوں کو ٹہرایا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ عرب بہاریہ کے بعد یمن میں پیدا ہونے والی سیاسی افراتفری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلامی عسکریت پسندوں نے یمن کے جنوبی اور مشرقی علاقوں کا کنڑول حاصل کر لیا تھا۔