ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

May 27, 2013

فیروز والا (نامہ نگار) لاہور شرقپور روڈ پر واقع گاﺅں ٹھیکری والا میں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پانچ ڈاکوﺅں نے اقبال اور اس کے ساتھی اکرم کو لوٹنے کے بعد باندھنے کی کوشش کی تو انہوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا۔ اس کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لئے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ان کا ساتھی زخمی ہو گیا جو بعد اسے لے کے فرار ہو گئے۔

مزیدخبریں