سانحہ گجرات: لاہور میں بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی

لاہور(سٹاف رپورٹر)گجرات کے علاقے میںسکول وین میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکے سے درجنوں بچوں کی جانوں کے ضیاع کے بعد سٹی ٹریفک پولیس نے بغیر فٹنس سرٹیفیکیٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا۔ سٹی ٹریفک پولیس نے گزشتہ روز بغیر فٹنس سرٹیفیکیٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے 50سے زائد گاڑیوں کو متعلقہ تھانوں میں بند کر دیا۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے کہا کہ شہر میں چلنے والی خستہ حال گاڑیوں اور ایل پی جی سلنڈر والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات متعلقہ سیکٹروں کو جا ری کر دئیے کہ جہاں بھی بغیر فٹنس سرٹیفیکیٹ گاڑی کو شہر کی شاہراﺅں پر چلتے دیکھیں تو فوراً ان گاڑیوں کو متعلقہ تھانوں میں بند کر دی جائیں اور ان کو بھاری جرمانے عائد کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حادثات کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میںلائی جاے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...