اسلام آباد (اے پی پی) حال ہی میں کی گئی تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں استعمال کی جانے والی سبزی آلو پوٹاشیم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ واشنگٹن یونیورسٹی کی تحقیقی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ایڈم نے کہا کہ دیگر تمام سبزیوں کی نسبت سے آلو میں پوٹاشیم کی وسیع مقدار موجود ہوتی ہے جو پوٹاشیم کے حصول کا سستا ترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ درمیانے سائز کے ایک آلو میں 110 کیلوریز موجود ہوتی ہیں جس میں کیلے کی نسبت سے بہت زیادہ پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔
آلو، پوٹاشیم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے: تحقیقی ٹیم واشنگٹن یونیورسٹی
May 27, 2013