حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت) ضلعی انتظامیہ اور آر ٹی اے کی لاپرواہی اور بے حسی کے سبب حافظ آبادمیں ہر ویگن چلتا پھرتا ایٹم بم،عوام مظلوم ،بات کرنے پر بری بھلی سن کر مجبورا خاموش،سی این جی کی قلت کے دوران شروع ہونے والا یہ خوفناک کھیل کسی بہت بڑے حادثے کا منتظر ، گجرات جیسے سانحے سے بچنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع حافظ آباد میں دوسرے اضلاع کی طرح جب سی این جی کی قلت شروع ہوئی تو ہر ویگن میں پٹرول کیلئے ایک بڑی کین رکھ دی گئی ،تاکہ جب گیس میسر نہ ہو تو فوری طور پر پٹرول سے سفر جاری رکھا جا سکے مگر یہ سفر خدا نخواستہ کسی وقت موت کا سفر بھی بن سکتا ہے۔ اس تمام صورت حال میں ضلعی انتظامیہ اورآر ٹی اے سیکرٹری سمیت تمام متعلقہ محکموں نے پر اسرار چپ سادھ رکھی ہے ۔عوامی سماجی حلقوں نے حکام بالا سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چلتے پھرتے ایٹم بم کس وقت بھی گجرات جیسے سانحے کا سبب بن سکتے ہیں ،ضرورت اس امر کی ہے کہ اس جیسے سانحات سے اپنے آپ کو محفوظ بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچاجا سکے۔
سی این جی کی قلت، ٹرانسپورٹرز نے ویگنوں میں پٹرول کے کین رکھ لئے
May 27, 2013