ووٹ ڈالنے کی رنجش، مخالفین کا مسلم لیگ (ن) کے پولنگ ایجنٹ کے والدین پر تشدد

حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت) حافظ آباد کے نواحی گاﺅں کوٹ چیاں میںووٹ ڈالنے کی رنجش پر مخالفین نے مسلم لیگ(ن) کے پولنگ ایجنٹ بننے والے نوجوان کے والدین کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اُن کے بازو اور ہاتھ کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔زخمی ہونے والے میاں بیوی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔نواحی گاﺅں کوٹ چیاں میں حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی جانب سے سیف المنیر کو پولنگ ایجنٹ مقرر کیا گیا تھا ۔سیف المنیر کا کہنا ہے کہ مکالف سیاسی پارٹی کے حامی شہباز ،شبیر حسین، سرور علی اور اکبر علی نے جعلی ووٹ ڈالنے کی کوشش کی جس کی میںنے نشاندہی کی،اسی رنجش پر شہباز ،شبیر حسین، سرور علی، اکبر علی،جاوید، شوکت علی، حمید اختر، عرفان، محمد سلطان، منظور اور ذیشان وغیرہ 15سے زائد افراد نے ملکر اُن کے گھر حملہ آور ہو کر اُس کے والد منیر حسین اور والدہ بلقیس اختر کو ڈنڈے سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اُن کے ہاتھ اور بازو کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...