شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) انجمن تاجران ضلع شیخوپورہ کے نائب صدر و سابق سٹی ناظم میاں افتخارحسین جالندھری کی چچی اور آڑھتی میاں محمد اشفاق اور میاں محمد ندیم کی والدہ انتقال کرگئیں جنہیں انکے آبائی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف، رکن پنجاب اسمبلی عارف خان سندھیلہ، سابق ایم پی اے حاجی محمد نواز، انجمن تاجران کے چیئرمین حاجی غلام نبی ورک، محمد طارق چودہری، حاجی محمد اکرم، سابق نائب ضلع ناظم میاں لیاقت علی سمیت دیگر تاجروں، وکلائ، صحافیوں، مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماﺅں، سرکاری افسران اور معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔