لاکھوں کے ڈاکے ‘ چوریاں ‘ پھولنگر میں سوتر سے بھرا ڈالہ چھین لیا

لاہور (نامہ نگاران) شیخوپورہ، قصور اور مضافاتی علاقوں میں ڈکیتی، چوری کی متعدد وار داتیں، شہری لاکھوں روپے، موبائل فونز سے محروم ہو گئے قصور سوتر سے بھرا ڈالہ چھین لیا، دین ملز پتوکی کے قریب زرعی فارم سے سو بوری کھاد لوٹ لی۔ شیخوپورہ سے نامہ نگارخصوصی کے مطابق سہمووال کے قریب 4ڈاکوﺅں نے سڑک بلاک کر کے زمیندار سلمان اور اس کے بھائی بھاوج کو موٹر سائیکل لاکھوں روپے مالیت کے زیورات موبائل فون10 ہزار روپے کیش سے محروم کرکے فرا ر ہوگئے، مرزا ورکاں روڈ پر تھانہ صدر کے علاقہ میں 2ڈاکوﺅں نے دن دیہاڑے سوار زمیندار محمد اعظم اور اس کی بیوی کو زیورات موبائل فون اور 5 ہزار روپے کیش سے محروم کر دیا، محلہ ہنجرانوالہ میں اکبرعلی کی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے اڑے، محلہ جناح پارک میں ایک بیکری شاپ کے باہر سے نوجوان محمد آصف کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی سٹیڈیم پارک کے قریب4 نامعلوم نقاب پوش ڈاکوﺅں نے محمد اقبال کے گھر میں داخل ہوکر اس کی فیملی اور اس کے گھر آئے ہوئے مہمانوں کو ایک کمرے میں بند کر دیا اورلاکھوں کے زیورات کرنسی نوٹ اور دیگر اشیاءکے علاوہ ایک موٹر سائیکل نکال کر لے گئے، آبادی صدیقہ کالونی میں طارق محمود کی موٹر سائیکل اس کے گھر کے باہر سے چوری ہوگئی شرقپور روڈ مقامی شہری شاہد محمود کی 70ہزار روپے کی مشینری چوری ہوگئی، لاہور روڈ کی آبادی خانونگی میں ایک ٹرک کا عملہ ٹرانسپورٹر منیراحمد کے ایک لاکھ70 ہزار روپے چوری کر کے فرار ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ قصور سے نامہ نگار کیمطابقدےنہ ناتھ کے نزدےک چار ڈاکوﺅں نے حےدر علی سے پچاس لاکھ روپے کا سوتر سے لوڈ ڈالہ چھےن لےا۔ کہنہ روڈ پتوکی کے نزدےک ڈاکوﺅںنے حاجی مشتاق سے چونتےس ہزار نقدی چھےن لی۔ دےوسےال کے نزدےک ڈاکوﺅںنے مختےار سے باسٹھ ہزار روپے اور موبائل چھےن لےا۔ پکی حوےلی کے نزدےک ڈاکوﺅںنے اشفا ق سے اس کی موٹر سائےکل اور نقدی چھےن لی۔ بستی چراغشاہ کے نزدےک عمران سے پندرہ ہزار روپے اور موبائل فون چھےن لےا گےا۔ صدر پتوکی کے نواح دےن ملز کے نزدےک ڈاکوﺅں نے لا ل حسےن کے زرعی فارم سے سو بوری کھاد، پچےس من گندم ، اےک موٹر سائےکل، نقدی اور دےگر قےمتی سامان لوٹ لےا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...