منڈی فیض آباد (نامہ نگار) منڈی فیض آباد محلہ کوٹ یعقوب کے تین دوست موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ناظرلبانہ روڈ پر جا رہے تھے۔ کہ ایک کار سے ٹکرا کر قریبی کھیتوں میں جا گرے۔ ایک نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ 2کی حالت خطرناک بتائی جاتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ محلہ کوٹ یعقوب کے تین دوست عمران، شہباز اور مرتضی ناظرلبانہ روڈ پر موٹر سائیکل پر جا رہے تھے۔ کہ سامنے سے شیخوپورہ کی طرف سے آنے والی تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی۔ اور وہ قریبی کھیتوں میں جا گرے۔ عمران علی موقع پر دم توڑ گیا۔ جبکہ شہباز اور مرتضی کی حالت خطرناک بتائی جاتی ہے۔