تحریک انصاف کا وزارت عظمیٰ کے امیدوار مخدوم جاوید ہاشمی کی حمایت کیلئے دوسری جماعتوں سے بھی رابطوں کا فیصلہ، 4رکنی کمیٹی تشکیل

تحریک انصاف کا وزارت عظمیٰ کے امیدوار مخدوم جاوید ہاشمی کی حمایت کیلئے دوسری جماعتوں سے بھی رابطوں کا فیصلہ، 4رکنی کمیٹی تشکیل

لاہور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے وزارت عظمیٰ کے امیدوار مخدوم جاوید ہاشمی کی حمایت کیلئے دوسری جماعتوں سے بھی رابطوں کا فیصلہ کر لیا ‘ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے۔، جاوید ہاشمی کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دلانے کیلئے پارلیمنٹ میں موجود دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کئے جائیں۔ شاہ محمود قریشی‘ مخدوم جاوید ہاشمی‘ جہانگیر ترین اور ڈاکٹر عارف علوی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرے گی جو وزیراعظم کے انتخاب تک جاری رہے گا۔
فیصلہ/کمیٹی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...