کراچی : پیپلز پارٹی کے نومنتخب ارکان اسمبلی کے اعزاز میں اویس ٹپی کا ظہرانہ

کراچی : پیپلز پارٹی کے نومنتخب ارکان اسمبلی کے اعزاز میں اویس ٹپی کا ظہرانہ

کراچی (نوائے وقت نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما اویس مظفر ٹپی کی جانب سے نومنتخب ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کے اعزاز میں بلاول ہاﺅس میں ظہرانہ دیا۔ ظہرانے میں سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا، قائم علی شاہ، خورشید شاہ، آغا سراج درانی، شرجیل میمن سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ پچھلے 5 سال میں کراچی میں قتل و غارت میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ تمام جماعتوں کے ساتھ بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ چرایا گیا۔ سندھ میں حکومت سازی کے معاملہ پر بات چیت ہو رہی ہے۔ اگر ہمارے خلاف کسی کو احتساب کرنا ہے تو اپنا شوق پورا کر لے۔ مذاکرات کے دروازے سب پر کھلے ہیں ہر پارٹی نے فیصلہ خود کرنا ہے۔ اویس مظفر نے کہا کہ 29 مئی کو سندھ اسمبلی کا اجلاس ہو گا ایک دو دن بعد نئے وزیر اعلیٰ کا اعلان ہو گا۔
اویس ٹپی / ظہرانہ

ای پیپر دی نیشن