قتل و غارت، تشدد سے پاکستان میں نفاذ شریعت ممکن نہیں: حافظ سعید

قتل و غارت، تشدد سے پاکستان میں نفاذ شریعت ممکن نہیں: حافظ سعید

کراچی (این این آئی) جماعةالدعوة کے امیر پاکستا ن پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی و خودمختاری پر حملہ ہیں‘ ان پر کسی صورت خاموشی اختیار نہیں کی جاسکتی۔ ڈرون حملوں کو قانونی قرار دینے سے امریکی عزائم ایک بار پھر کھل کردنیا کے سامنے بے نقاب ہو گئے ہیں۔ گلشن اقبال میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ سابقہ حکمرانوں نے امریکی احکامات پر تعلیمی نصاب سے سورہ توبہ اور سورہ انفال جیسی قرآن پاک کی سورتیں نکال دیں اور دینی مدارس کا بھی نصاب بدلنے کی کوششیں کیں۔ نومنتخب حکومت کیلئے بھی اس وقت بہت بڑا امتحان ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران ماضی میںکی جانے والی غلطیوں سے نصیحت حاصل کریں، امریکہ کی بجائے اللہ کو راضی کرنے اور پاکستان میں قرآن و سنت کے نفاذ کی کوششیں کریں۔ انہوںنے کہاکہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ نماز، روزہ، حج اور زکوٰة کی طرح مسلمانوں کی سیاست، معیشت و معاشرت بھی اللہ اور اس کے رسول کی تعلیمات کے مطابق ہونی چاہیے۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ پاکستان میں قتل و غارت گری اور تشدد کا راستہ اختیار کرنے سے اسلامی شریعت کا قیام ممکن نہیں۔ ظلم اور قتل سے کبھی اصلاح نہیں ہوتی۔ اس سے نفرتیں پروان چڑھتی ہیں۔ جو لوگ پاکستان میں تشدد کا راستہ اختیار کر کے سمجھتے ہیں کہ وہ یہاں اسلامی شریعت کے نفاذ میںکامیاب ہوجائیں گے تو انہیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ یہ انبیاءکرام، خلفاءراشدین اور صحابہ کرامؓ کا طریقہ نہیں ہے۔ اصلاح کیلئے تشدد کی بجائے دعوت کا راستہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
حافظ سعید

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...