سانحہ گجرات کی یاد میں شباب ملی کے زیر اہتمام بچوں نے شمعیں روشن کیں

سانحہ گجرات کی یاد میں شباب ملی کے زیر اہتمام بچوں نے شمعیں روشن کیں

گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی ) گجرات سکول وین حادثے میں شہید ہونے والے کمسن طلباءکی یاد میں شباب ملی کے زیر اہتمام ننھے منھے معصوم بچوں نے پرےس کلب کے باہر شمعیں روشن کیں ۔ تفصےلات کے مطابق گجرات کے علاقہ منگووال میں سکول وین حادثے میں شہید ہونے والے سولہ بچوں اور ایک ٹیچر کی شہادت پر ان کے ورثاءسے ہمدردی اور مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کے لیے گوجرانوالہ پریس کلب کے باہر شباب ملی کے زیر اہتمام ننھے معصوم بچوں نے شمعیں روشن کیں ، ان معصوم بچوں نے ہاتھ اٹھا کر ننھے شہداءکے والدین کے لیے خصوصی دعائیں کیں کے خدا ان بچوں کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے والدین کو صبر جمیل عطا کر ے ، ان بچوں کے چہروں سے سانحہ گجرات کا دکھ نمایاں نظر آ رہا تھا ، اس موقع پر موجود شہریوں کا کہنا تھا کہ اس دلخراش واقعہ نے ملک کے ہر شخص کو آبدیدہ کر دیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ ہم مرحوم بچوں کے والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ وہ ان کو صبر جمیل عطا کرے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...