کوئٹہ: مبینہ دھاندلیوں کیخلاف مختلف جماعتوں کا الیکشن کمشنر کے دفتر کے سامنے دھرنا

کوئٹہ: مبینہ دھاندلیوں کیخلاف مختلف جماعتوں کا الیکشن کمشنر کے دفتر کے سامنے دھرنا

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف مختلف جماعتوں نے صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر کے باہر دھرنا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق دھرنے میں بی این پی مینگل، جے یو آئی نظریاتی، اہل سنت و الجماعت اور جمہوری وطن پارٹی کے رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک رہی۔ رہنماﺅں نے دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا بلوچستان میں حالیہ الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی جے یو آئی نظریاتی کے رہنما مولانا محمود الحسن قاسمی کا کہنا تھا مبینہ طور پر نتائج تبدیل کئے گئے۔ بی این پی کے رہنما احمد بلوچ نے الزام لگایا حقیقی قومیت پرست جماعت بی این پی کو حالیہ انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی۔
کوئٹہ/دھرنا

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...