پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ ن سے تعاون جمہوریت کے تسلسل کا مرہون منت ہو گا: کائرہ

پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ ن سے تعاون جمہوریت کے تسلسل کا مرہون منت ہو گا: کائرہ

May 27, 2013

لاہور (خبر نگار) پےپلز پارٹی کے سےکر ٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پارٹی کے نامزد اپو زےشن لےڈر سےد خورشےد شاہ کے بےان سے پارٹی کی قےادت کی جمہوری عمل کے تسلسل مےں ےقےن کی بھر پور تر جمانی ہوئی ہے ۔ اُنہوں نے مزےد کہا کہ پےپلز پا رٹی آئند ہ کی جمہوری حکومت کے ہر اُن اقدام کی بھر پور حماےت کرے گی جس سے جمہورےت مضبوط ہو تی ہو اور اُن کے اقدام کی بھرپور مخالفت کرے گی جس سے جمہورےت کے کمزورہونے کا خدشہ ہو۔ اُنہوں نے کہا کہ پےپلز پارٹی کا مسلم لےگ (ن)کی آئندہ کی جمہوری حکومت کو تعاون صرف جمہورےت کے تسلسل کا مرہونِ منّت ہو گا۔ انتخابات کے نتائج کو دھا ندلی اور بے قا ئدگےوں کی ملک بھر سے شکاےات کے با وجودتسلےم کےا تاکہ جمہوری سفر مےں کوئی رکاوٹ پےدا نہ ہو۔ قمر زما ن کا ئرہ نے نا ہےد خان کو مشورہ دےا ہے کہ وہ صدرِ پا کستان کو ہدفِ تنقےد بنانے سے باز رہےں۔ اُنہوں نے مزےد کہا کہ آج وفاق اور اس کی اکائےوں کے درمےان تعلقات مےں خاصی ہم آہنگی پائی جاتی ہے جو کہ صدر ِ پاکستا ن کی کا وِشوں کا نتےجہ ہے۔
قمر کائرہ

مزیدخبریں