ملک بھر میں 15واں یوم تکبیر بھرپور جوش وجذبہ کے ساتھ منانے کی تیاریاں

May 27, 2013

ڈسکہ (ثناءنیوز) 28مئی کو ملک بھر میں 15واں یوم تکبیر بھرپور جوش وجذبہ کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ 28مئی 1998ءکو اس وقت کے وزیراعظم میاں محمدنواز شریف اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خاں نے دنیا بھر میںپاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے چاغی کے مقام پر ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا دیا جس پر ڈاکٹر عبدالقدیر خاں کو محسن پاکستان کا خطاب ملا تب سے لے کر ہرسال 28مئی کو یوم تکبیر بھرپور طریقہ سے منایا جاتا ہے ۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مسلم لیگ (ن)کے تمام ونگز خصوصی تقریبات منعقد کر کے سالگرہ کے کیک کاٹیں گے اور اپنے ہیروز کی قومی وملی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کریں گے ۔

مزیدخبریں