کالعدم تحریک طالبان نے پرویز مشرف کو قتل کرنے کی پھر دھمکی دے دی

پشاور (اے ایف پی) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف کو قتل کرنے کی نئی دھمکی دے دی ہے۔ مارچ میں وطن واپسی سے قبل بھی سابق صدر کو طالبان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کا اتحادی بننے اور عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کی وجہ سے قتل کی دھمکی دی تھی۔ تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے طالبان کی ویب سائٹ ”عمر میڈیا“ پر جاری اپنے تازہ ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم اس شیطان کو جلد اسکے سیاہ کارناموں پر موت کی سزا دیں گے۔ مشرف نے بلوچستان سے وزیرستان تک اس ملک کو آگ اور خون میں دھکیلا‘ وہ لال مسجد کے سینکڑوں معصوم طلبا و طالبات کا قاتل ہے۔ واضع رہے پرویز مشرف بے نظیر قتل کیس میں اسلام آباد میں واقع اپنے فارم ہا¶س پر قید ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...