سانحہ گجرات ‘ ویگن ڈرائیور کا 3 روزہ ریمانڈ‘ سکول مالکان بھی گرفتار ‘ وزیراعلیٰ کے حکم پر تحقیقات کمیٹی قائم

 گجرات + گوجرانوالہ (ثناءنیوز + نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) گزشتہ روز گجرات میں المناک حادثہ کا شکار ہونے والی سکول وین کے ڈرائیور عرفان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا۔ واقعہ میں 16 بچے اور ایک خاتون ٹیچر سمیت 17 افراد جاں بحق ہوئے جنہیں گزشتہ روز آہوں سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کا شکار ویگن کے ڈرائیور عرفان کو ڈیوٹی جج رانا فرمان کی عدالت میں پیش کیا گیا دوران سماعت پولیس نے عرفان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر ڈیوٹی جج نے عرفان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ۔عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ عرفان کو 29 مئی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ وین مالکان احسان اور رضوان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، سانحہ گجرات سے متعلق ریسکیو 1122 کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈرائیور کی سیٹ کے پیچھے پٹرول کے دو کین رکھے تھے۔ ٹینکی کے بجائے پٹرول کے کین سے انجن کو ایندھن فراہم کیا جا رہا تھا اور کچھ ہی فاصلے پر گاڑی کی بیٹری رکھی تھی جس سے سپارک ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔ رپورٹ کے مطابق حادثے کے پندرہ منٹ بعد ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی تھی مگر اس وقت تک گاڑی جل چکی تھی۔ ادھر ڈی سی او آصف بلال کے مطابق بدقسمت وین سکول انتظامیہ کی ملکیت تھی اور انہیں بھی شامل تفتیش کر لیا گیا۔ علاوہ ازیں وزےر اعلی پنجاب نجم سےٹھی کی ہداےت پر سانحہ گجرات کے تحقےقات کے لئے قائم اعلیٰ کمےٹی نے کام شروع کر دےا ہے جو اےک ہفتے مےں اپنی رپورٹ حکومت کو پےش کرے گی۔ان خےالات کااظہار کمےٹی کے کنوےنےر و کمشنر گوجرانوالہ طارق نجےب نجمی نے پرےس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے بتاےا کہ کمےٹی کے ممبران مےں اےڈےشنل کمشنر گوجرانوالہ، ٹرانسپورٹ پلانر پنجاب، اےس پی ٹرےفک گوجرانوالہ شامل ہےں اور ےہ کمےٹی حادثہ کی وجوہات، ذمہ داروں کا تعےن اورمستقبل مےں اےسے حادثا ت سے بچنے کے لئے اپنی سفارشات دے گی۔ انہوں نے بتاےا کہ وزےر اعلی پنجاب کو اس افسوسناک سانحہ پر گہرا رنج ہے اور وہ گجرات آکرجاں بحق ہونے والوں کی لواحقےن کو فی کس پانچ لاکھ روپے شدےد زخمےوں کو 75ہزار روپے اور معمولی زخمےوں کوفی کس پچےس ہزار روپے معاوضہ ادا کرےں گے اور ہسپتال مےں زےر علاج زخمےوں کی عےادت بھی کرےں گے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سانحہ گجرات مےں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پندرہ ہے جن مےں 14طلبہ اور اےک ٹےچر شامل ہے، ۔کمشنر نے کہا کہ ضلع گجرات مےں دو ہزار سے زائد اےسی گاڑےوں کی فٹنس کی جانچ پڑتال کا حکم دے دےا گےا ہے جو طلبہ کی پک اےنڈڈراپ کے لئے استعما ل ہوتی ہےںاس کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے استعمال ہونے والی اےسی گاڑےاں جن مےں پٹرول کےن مےں استعمال ہوتا ہے ان کے خلاف کارروائی کے دوران متعدد گاڑےاں بند کر کے ڈرائےورز کے خلاف مقدمات درج کرا دےئے گئے۔ اےڈےشنل آئی جی ملک خدا بخش اعوان نے کہا کہ ابتدائی تحقےقات مےں سامنے آےا ہے کہ حادثہ سلنڈر پھٹنے سے نہےں بلکہ گےس سے پٹرول پر گاڑی سوئچ اوور کرنے کے دوران کےن مےں رکھے پٹرول کو آگ لگنے سے پےش آےا ۔انہوں نے بتاےا کہ آئی جی پنجاب اور سےکرٹری ٹرانسپورٹ کی ہداےات کے تحت کھلے مقامات پر ڈرموں اور گےلنوں مےں رکھ کر پٹرول بےچنے والوں کے خلاف کرےک ڈاﺅن شروع کر دےا گےا ہے جبکہ ٹرےفک پولےس کو ہداےت کی گئی ہے کہ وہ مےن اور لوکل روٹس پر اےسی گاڑےوں کے خلاف اےکشن لےں جو ٹےنک کے ذرےعے فےول لےنے کی بجائے گےلن کے ذرےعے فےول لے کر گاڑی چلاتے ہےں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...